پی ایس ایل 5: 3 کروڑ 72 لاکھ سے زائد کے ٹکٹس واپس!

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے منسوخ اور موخر ہونے والے مقابلوں کے ٹکٹس کی واپسی کا دوسرا ہفتہ مکمل ہوگیا۔
پی سی بی کے مطابق اب تک 37695 ٹکٹس واپس آچکے ہیں، ان کی رقم 3 کروڑ اور 72 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، ٹکٹس کی واپسی کا عمل 13 جولائی سے شروع ہوا اور 5 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران صرف گروپ میچز کے ٹکٹس واپس ہورہے ہیں، 6 سے 29 اگست تک دوسرے مرحلے میں پلے آف میچز کے ٹکٹس واپس ہوں گے اور اُن کی رقم کی ادائیگی کی جائے گی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔