لیاقت آباد ڈی ایس پی آفس پر کریکر حملہ

کراچی: لیاقت آباد میں ڈی ایس پی آفس پر کریکر حملہ، خوش قسمتی سے کریکر نہ پھٹنے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی دوپہر تقریبا 2 بجے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈی ایس پی آفس پر نامعلوم ملزمان نے کریکر پھینکا۔ فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے کریکر نہ پھٹ سکا۔
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔