معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر

مانچسٹر: پاکستانی نژاد کرکٹر معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا عہدہ سونپ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اب معین علی انگلینڈ کی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر کو آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا ہے۔
تیس جولائی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی.

ٹیم سکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا، تمام میچز بنا شائقین کے بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ اس وقت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جاری ہے، جو 1-1 سے برابر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔