میرے اور ہانیہ کے تعلق کو کسی ایک نام میں قید نہیں کیا جاسکتا، عاصم اظہر

کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے بالآخر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ میرے اور ہانیہ عامر کے تعلق کو کسی ایک نام میں قید نہیں کیا جاسکتا۔ یہ لوگوں کے تصور سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
عاصم اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ بات ہانیہ بھی کہہ چکی ہیں کہ ہم دونوں کا تعلق لوگوں کے تصورات سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اس تعلق کو کسی ایک نام میں قید نہیں کیا جاسکتا۔ سب لوگ آرام سے بیٹھیں اور ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بننا چاہیے۔
گلوکار نے لکھا کہ ہانیہ عامر نے ہی انہیں محبت کرنا اور دوسروں میں پیار بانٹنا سکھایا۔ وہ ہمیشہ ہانیہ عامر کا ساتھ دیتے رہیں گے کیونکہ ان کا تعلق کسی بھی نام یا لیبل سے بالاتر ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنی زندگی کے بارے میں بتایا اور جدوجہد پر بھی بات کی۔
خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عاصم اظہر اور میں صرف دوست ہیں، ہمارے درمیان کوئی تعلقات نہیں۔ وہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔