سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی، مبارک باد کا سلسلہ جاری!

کراچی: کورونا وبا کے دوران بعض شوبز ستارے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ احد رضا سجل علی، آغا علی حنا الطاف، فریال محمود دانیال راحیل، گلوکار ہارون اور اب خوبرو اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی بھی شادی ہوگئی۔


دو روز قبل اپنی منگنی کے بارے میں بتا کر اداکارہ سارہ خان نے سب کو حیران کردیا تھا، تاہم اب ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی تصاویر نے مداحوں کو مزید خوش کردیا ہے۔
اداکارہ اور گلوکار کو مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ کی منگنی اور گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مایوں کی تقریب کی تصاویر کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے، جس میں دونوں خود بھی اپنی تقریب میں محظوظ ہورہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔