کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم!
کراچی: کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن اور کے الیکٹرک کے درمیان تنازع طے ہوگیا، اس مسئلے کو حل کروانے میں کمشنر کراچی کامیاب ہوگئے، کیبل آپریٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین کیبل آپریٹرز خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ معاونت کروانے پر کمشنر صاحب کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے، اس لیے ہڑتال واپس لیتے ہیں۔
اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک اور کیبل آپریٹرز اپنا کام جاری رکھیں۔ دونوں اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ برقرار رکھنے کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے کے الیکٹرک حکام کو تاریں ہٹانے کے لیے مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔