اجمل وزیر فارغ، کامران بنگش مشیر اطلاعات کے پی مقرر!
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محکمہ اطلاعات کی وزارت کامران بنگش کے حوالے کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجمل وزیر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہ کی بنا پر مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔
خیال رہے کہ اجمل وزیر کو رواں برس ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلم دان سونپا گیا تھا۔ وہ گزشتہ رات بھی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہسپتال میں کئی گھنٹے زیر علاج رہے تھے۔