اقوام متحدہ نے جنرل قاسم سلیمانی کا قتل غیرقانونی قرار دے دیا!

نیویارک: اقوام متحدہ نے عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قتل غیر قانونی قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے ماورائے عدالت قتل اگنیس کیلامارڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکا ایسا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا جس سے ثابت ہوتا ہو کہ جنرل سلیمانی کی جانب سے امریکی مفادات پر کسی حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس بنیاد پر امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر کیا جانے والا حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھا۔
دوسری جانب امریکا نے عالمی ادارے کی رپورٹ کو بددیانتی پر مبنی قرار دے دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں جنرل قاسم سلیمانی کا ریکارڈ بھی دھوکر صاف کردیا۔
خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوج کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں کے ساتھ شہید کردیے گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔