عاطف اسلم کے جذباتی مداح کا دل چسپ قصہ!

کراچی: گلوکار عاطف اسلم نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے جذباتی مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کے مداح نے تصویر نہ کھنچوانے پر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔
عاطف اسلم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں اپنے ایک پاگل مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری گاڑی میرے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی تھی، اس وقت میرا ایک مداح آیا اور کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ تصویر کھنچوانی ہے۔
میں نے کہا، میں نے تین دن پہلے تمہارے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے، جس پر اس مداح نے کہا، نہیں وہ میں نہیں کوئی اور تھا، جس پر عاطف اسلم نے کہا، نہیں میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا، کیونکہ میں آپ کے ساتھ تصویر کھنچوا چکا ہوں اور پھر میں اندر چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں دو گھنٹے بعد باہر آیا تو میری گاڑی پر نشانات بنے ہوئے تھے اور اُس پر لکھا تھا عاطف اسلم مجھے تم سے محبت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔