ڈبلیو ایچ او کی پاکستان کے اسکریننگ نظام کی تعریف
کراچی: عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے پاکستان میں ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر اسکریننگ کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے بروقت اور مناسب اقدامات ہیں۔
ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور اسکریننگ کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر اسکریننگ کے نظام کی تعریف کی اور کہا کروناوائرس سے نمٹنے کے بروقت اور مناسب اقدامات کیے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت ٹیم نے تجویز دی کہ اسکریننگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے اور ایئرپورٹ کے احاطے میں قرنطینہ کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔
سی اے اے کی جانب سے قرنطینہ کی سہولت کے لیے کنٹینر رکھا جائے گا، کنٹینر میں ہنگامی صورتحال میں آئیسولیشن وارڈ کی سہولت ہوگی۔