ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا کی زد میں آگئے
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھ میں معمولی علامات پائی جاتی ہیں، خود کو گھر پر آئیسولیٹ کرکے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔