کراچی سمیت سندھ میں آج سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر سے سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، جامشورو اور دادو میں آج رات سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔
بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک بھارتی گجرات سے تھرپارکر میں داخل ہوسکتا ہے، 6 جولائی سے 8 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ماہرین کی جانب سے کراچی کے کچھ علاقوں میں اربن فلڈ کا خطرہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔