نیوزی لینڈ: مساجد پر حملہ کرنے والے درندے کو 24 اگست کو سزا سنائی جائے گی
کرائسٹ چرچ: دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کرنے والے آسٹریلوی حملہ آور کو 24 اگست کو سزا سنائی جائے گی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی عدالت عالیہ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر نے مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کو سزائے موت سناتے ہوئے سزا کے لیے 24 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔
پھانسی کی سزا کی تاریخ میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مساجد میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود نہیں اور کورونا وبا کے باعث فوری واپس نہیں آپارہے ہیں۔
پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر لواحقین کورونا وبا کی وجہ سے 24 اگست تک نیوزی لینڈ نہ پہنچ سکے تو مجرم کی پھانسی کے وقت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لواحقین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مجرم برینٹن پر گزشتہ برس 51 افراد کو قتل اور 40 کے اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد ’’ مسجد النور‘‘ اور ’’لِن ووڈ مسجد‘‘ میں آسٹریلوی سفید فام انتہا پسند مسیحی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا تھا۔ مجرم نے سفاکانہ حملے کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی۔