شاہدآفریدی اور اہل خانہ کورونا سے شفایاب
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔
اپنے ٹوئٹ میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اہلیہ، بیٹیوں اقصیٰ ، انشا اور میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ اب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات کے اظہار اور دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔
شاہد آفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔