امریکا کا افغان امن کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ!
اسلام آباد: زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کے لیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور عالمی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای و نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے اور اس کے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کے لیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے فریقین کافی قریب آچکے ہیں، افغان دھڑے بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہیں، افغان دھڑوں کے مذاکرات علاقائی امن و استحکام کے لیے ضروری ہیں۔