عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ ابھی کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، 6ماہ بعد بھی وائرس خاتمے کے قریب تک نہیں پہنچا بلکہ مرض کا پھیلاؤ درحقیقت تیزہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق قاتل کورونا وائرس کو دنیا میں تباہی مچاتے ہوئے چھ ماہ مکمل ہوگئے،ڈاکٹر ٹیڈ روس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہ اپنائیں تو مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ سکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سب چاہتےہیں کوروناجلدختم اورمعمول کی زندگی کی طرف لوٹیں، بہت ملکوں کےاقدامات سے مرض کا پھیلاؤ کم ہوالیکن رکا نہیں جبکہ کچھ ملکوں میں معیشت دوبارہ کھلنے پرکیسز میں اضافہ ہورہاہے۔ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا کہ چین سے کیسزرپورٹ ہونے کے کل6ماہ مکمل ہورہے ہیں ، 6 ماہ پہلے کسی نےسوچانہ تھاکہ کوروناہماری دنیامیں افراتفری پیدا کرے گا، آئندہ ماہ ٹیم وائرس کے آغاز کی تحقیقات کیلئے چین جائے گی۔