یورپی یونین نے پی آئی اے پروازوں پر 6 ماہ کیلیے پابندی لگادی

یورپین یونین  کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ  6 ماہ کے لئے معطل کردیا  ہے جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020  رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا۔  پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہو گئی ہیں۔ پی آئی اے کی بکنگ رکھنے والے مسافر اسے مؤخر کرواسکتے ہیں یا چاہیں تو ریفنڈ حاصل کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔  امید کرتے ہیں کہ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کے  نتیجے میں یہ معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔