علی زیدی کے پی پی پی قیادت پر الزامات
اسلام آباد: حکمران جماعت کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری عزیر بلوچ کو ہدایات دیتے رہے، نثار مورائی نے 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا، فشریز کا چیئرمین فرال تالپور نے لگوایا۔
علی زیدی نے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی قیادت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا، سعید غنی کا بھائی منشیات فروشوں کا سہولت کار ہے، 2016 میں بلاول نے اربوں کے اثاثوں کے باوجود ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس دیا، الذوالفقار کا کارکن طیارہ اغوا کرکے افغانستان لے گیا۔
علی زیدی کا کہنا تھا، جے آئی ٹی میں کہا گیا عزیر بلوچ کو فریال تالپور ہدایات دیتی تھیں، دہشت گردی کا آغاز 1981 سے ہوا، میری دعا ہے میرا بیٹا میرے لیڈر جیسے کام کرے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں علی زیدی کے بیان پر ایوان میں ہنگامہ، پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوید قمر جذباتی ہوگئے، کوٹ اتار دیا۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا لڑائی کرنی ہے تو میں تیار ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جے آئی ٹی سے متعلق تقریر پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ایوان میں شور شرابا کیا گیا۔ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے اراکین آمنے سامنے آگئے۔