لاہور، نجی اسکول میں طالبات سے جنسی ہراسانی پر ٹیچر سمیت 4 ملازم برطرف

لاہور: معروف نجی انگلش میڈیم اسکول میں طالبات سے جنسی ہراسانی کے واقعے پر استاد سمیت چار افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق طالبات نے جنسی ہراسانی کا الزام فارغ التحصیل طلبہ کے استاد سمیت چار افراد پر عائد کیا، جس پر اسکول انتظامیہ نے چاروں کو ملازمت سے نکال دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کے خلاف کوئی درخواست نہیں ملی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب نے اس خبر کا نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور کے 2 نجی تدریسی اداروں میں بچیوں اور خواتین سے ہراسانی کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت کے ریجنل دفاتر ہراسانی کے واقعات پر الرٹ ہیں، شکایت اور مدد کے لیے وزارت کی ہیلپ لائن 1099 دستیاب ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔