حملے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کے باوجود کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 242 پوائنٹس اضافے سے 34181 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 486 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور بازارمیں آج 15.69کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 5.62 ارب روپے رہی جبکہ سرمایہ کاروں کو آج 67 ارب روپے کا منافع ہوا۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری د ن کے اختتام پر 6490 ارب روپے ہے۔
خیال رہے کہ آج صبح 4 دہشتگردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
حملے میں 2 سیکیورٹی گارڈز، ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔