اسٹاک ایکسچینج حملہ، چاروں دہشت گرد مارے گئے: کراچی پولیس چیف

کراچی: کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے حملے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورس کی بروقت کارروائی مین چاروں دہشت گرد مارے گئے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے آج صبح اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کی لیکن فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں چاروں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
غلام نبی میمن نے بتایا کہ دہشت گرد پارکنگ ایریا سے سلور رنگ کی کار میں آئے تھے، ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بھی تھا جو فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کی طرح کا لباس پہن رکھا تھا، اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔