میری مقبولیت سے خائف 6 سینئر کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے، شعیب اختر

راولپنڈی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
گزشتہ روز ایک لائیو سیشن کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ 2000 میں 6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے، ایک بڑا سلامی بلے باز 5 کھلاڑیوں کے ساتھ مجھے مارنے آیا تھا۔
سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کو مجھ سے یہ مسئلہ تھا کہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرے پیچھے ہی پڑا رہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے پر کسی اور کھلاڑی نے لڑکی کی آبروریزی کی کوشش کی تھی لیکن میرا نام میڈیا پر آیا، شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں بے قصور نہیں کہا گیا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے بتایا کہ میری 15 سالہ کیرئیر میں کسی سے بھی لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک مرتبہ میں نے غصے میں آکر محمد آصف کو بلا مار دیا تھا، آج مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔