12 تا 18 سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگ چکی: اسد عمر

وفاقی وزیر اور کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
یہ بات وفاقی وزیر اور کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ انسدادِ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان کے طالب علم پہلے نمبر پر ہیں، جہاں 68 فیصد طالب علموں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین لگوانے میں پنجاب کے طالب علم دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی 62 فیصد تعداد ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔