طالبان کی امریکہ کیساتھ خفیہ ڈیل

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغذ پر کیے گئے وعدوں پر اعتبار نہیں کریں گے، عملی اقدامات دیکھیں گے

تفصیلات کے مطابق مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طالبان کے ہاتھ امریکی فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں طالبان نے القاعدہ کو افغانستان سے نکالنے میں امریکا کے ساتھ تعاون کی حامی بھری ہے اور معاہدے پر دستخط بھی کیے ہیں کہ وہ القاعدہ کے ساتھ اپنا تعلق توڑ دیں گے، ان کا مزید کہناتھا کہ ہم کسی چیز پر یقین نہیں کرتے، طالبان کو عملی اقدامات سے اپنے وعدوں کو پورا کرکے دکھانا ہوگا، معاہدے کا تعلق کسی پر اعتبار کرنے سے نہیں ہے، ہر چیز کا دارومدار عملی اقدامات پر ہے کوئی خفیہ ڈیل نہیں کی گئی، تمام معاملات شفاف اور سب کے سامنے ہیں،

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کانگریس اراکین معاہدے کی کاپی دیکھ سکتے ہیں، معاہدے کی جو دستاویز عوام کے سامنے لائی گئیں وہی مکمل معاہدہ ہے ،زمینی حقائق ثابت کریں گے کہ طالبان معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں کہ نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔