یو اے ای کی مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی رہا
دبئی: یو اے ای کی مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا گیا، حکومت پاکستان نے قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت عرب امارات سے خصوصی درخواست کی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں، پاکستانیوں کو لیگل سروس فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔