پاکستان میں کورونا سے مزید 31 اموات، مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد
اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 757 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید1 ہزار 765 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 597 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 50 ہزار 651 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 33 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 62 ہزار 177 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 732 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار 519 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 55 ہزار 808 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 350ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 81 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 559 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 210 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 507 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 120کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 916 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 46 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 735 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 861 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 346 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 299 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں