ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: ملک میں 29.75 فیصد آبادی کے لوگوں کے کنوارے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ادارہ شماریات پاکستان نے ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا اپنے اعداد و شمار میں تذکرہ کیا ہے۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 جب کہ علیحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنے والے 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں، 40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد جب کہ کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے افراد ہیں۔