اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پردھبہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امور سمیت سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔
وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔