کورونا ویکسین سائینوویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد: کورونا ویکسین سائینوویک کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سائینوویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں۔ کورونا ویکسین کی سائینو ویک خوراکیں ملک بھر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز میں تقسیم کی جائیں گی۔
این ڈی ایم اے عالمی مارکیٹ سے ویکسین کی خریداری کے معاملات کو دیکھ رہا ہے. کورونا ویکسین کی نئی کھیپ کی آمد سے ملک بھر میں ویکسی نیشن میں اضافہ ہو گا۔ کورونا ویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے جو ملک بھر کے مراکز کو فراہم کی جائیں گی۔ جس کے پہلے سے انتظامات کیے جا چکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں آج بھی مزید 39 اموات اور930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 50 ہزار768ہوگئی ہے۔
ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار5 ہے اور8 لاکھ 95 ہزار960 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اب تک کورونا کی مجموعی طور پرایک کروڑ34 لاکھ84 ہزار354 ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔ ملک میں 25 لاکھ 66 ہزار547 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار358، خیبرپختونخوا 4 ہزار 280، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 303 اور آزاد کشمیر میں 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں