2 سو ملین یورو کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع

پیرس : چین کی مشہور عالمی کمپنی ہواوے یورپ کی پہلی 5 جی فیکٹری فرانس میں لگائے گی۔ پہلے مرحلے میں 2 سو ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اعلان ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوُا نے پیرس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ چئیرمین نے کہا پہلے مرحلے میں 2 سو ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جب کہ پلانٹ کی تنصیب سے 500 نوکریاں پیدا ہو گی۔ فیکٹری میں 5 جی ریڈیو آلات بنائے جائے گے۔

ہواوے کو اپنی 5 جی ٹیکنالوجی کی وجہ سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس پر اپنے آلات جاسوسی کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔