پاکستان کے دورے کیلئے 17 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

میلبورن: کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان کے لیے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ، زیویئر بارلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، کوپر کنولی، بین ڈار شیوس، جیک ایڈورڈز اور کیمرون گرین شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس، میتھیو رنشا، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا، میتھیو رینشا بھی ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
دھیان رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سیریز رواں ماہ کے آخر میں کھیلی جائے گی، پہلا میچ 29 اور دوسرا 31 جنوری جب کہ آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔