اسرائیل پر حماس کے حملوں کے نتیجے میں 1300 اسرائیلی ہلاک

تل ابیب: اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ 5 روز میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی جب کہ 3 ہزار سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی بم باری کا جواب دیتے ہوئے حماس نے بھی تل ابیب، عسقلان، اشدود اور سیدروت پر راکٹ برسادیے۔

حماس کے حملوں میں 22 امریکی شہریوں اور 188 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی فوٹیج جاری کردی ہے۔

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی حکام نے تل ابیب کا بین گورین ایئرپورٹ فضائی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا، اسرائیل کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر جرمنی نے بھی اپنے 5 ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں کئی اہداف کو نقصان پہنچنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔