کور کمانڈر کراچی امن و امان برقرار رکھنے پر رینجرز کے معترف

کراچی: رینجرز ٹریننگ سینٹر کراچی میں 28ویں بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد مہمان خصوصی تھے۔ کور کمانڈر نے صوبے اور کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے میں رینجرز کے کردار کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔
کور کمانڈر کراچی نے صوبے اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں رینجرز کے کردار کی تعریف کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ریکروٹس رینجرز فورس کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔