12 ربیع الاول کو ملک بھر میں تعطیل کا اعلان!
اسلام آباد: 12 ربیع الاول کے موقع پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر 2020 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی ہوگی۔
ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جا چکا ہے اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔