چین میں تباہ کن زلزلے سے 111 اموات، سیکڑوں افراد زخمی

بیجنگ: چین میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 111 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
چین کے دو شمال مغربی صوبوں Gangsu اور Qinhai میں تباہ کن زلزلے سے کم سے کم 111 ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو چین کے صوبے Gangsu کے سرحدی قصبے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم 100 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر اموات Qinhai میں ہوئیں۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی، اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کردیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کی خاطر ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔
زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔