100 ممالک کو فری ویزا جاری کرنے کا عندیہ،عمان
عمانی وزیر خارجہ سید بدر البسعیدی کا کہنا ہے کہ عمان کا اگلے سال کے اوائل میں نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔بحرین میں 16ویں آئی آئی ایس ایس منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سید بدر نے کہا کہ پرانی این او سی پالیسی کو ختم کرنا عمان کے 2040 کے ویژن کا حصہ ہے جو سلطنت کی معیشت کو کھولے گا، انہوں نے کہا کہ لیبر پالیسی میں ایک اہم پیشرفت جس میں آئندہ چند ہفتوں میں نان اعتراض سرٹیفکیٹ سسٹم کا خاتمہ شامل ہوگا۔سید بدر نے بتایا کہ ہمارا 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری آمد کو 30 دن تک بڑھانے کا منصوبہ ہے جس سے ہماری سفر اور سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو ویزا فری پیش کرنے کے ملک کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔