ہیلی کاپٹر حادثے میں کینیا کے فوجی سربراہ سمیت 10 افسران ہلاک

نیروبی: فوجی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کینیا کے آرمی چیف فرانسس اوگولا اور دیگر 9 فوجی افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق صدر ولیم روٹو نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کی اور اسے ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے 3 روزہ قومی یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا۔
صدر ولیم روٹو نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کی قریباً تمام ہی اعلیٰ فوجی قیادت کی ہلاکت کے پیش نظر ملک کی دفاعی معاملات پر قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
صدر ولیم روٹو نے بتایا کہ کینیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا دیگر 9 اعلیٰ فوجی افسران کے ہمراہ دارالحکومت نیروبی سے شمالی علاقوں کے عسکری دورے اور ایک اسکول کی تزئین و آرائش کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا، تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ابھی ملک کے نئے آرمی چیف کا اعلان نہیں کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔