یوم مزدور: وزیر اعظم کا محنت کشوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ورکرز کا کردار بہت اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یوم مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کا کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انھوں نے کہا، یہ دن ہمیں ان محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جانیں قربان کیں، یوم مئی ہم محنت کشوں کے تقدس اور اقتصادی نمو کے لیے محنت کشوں کی اہمیت کے اعتراف کی علامت ہے۔

مزید پڑیں: وزیر اعظم کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اسی لیے مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ محنت کے لیے احترام، مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کرنا ترقی کے عمل کے لیے بہت اہم ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔