ہماری معیشت لمبے دورانیے کا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی، شاہ محمود قریشی

لاہور:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو احساس نہیں دنیا کس کرب سے گزر رہی ہے، ہمیں امید تھی کہ کورونا وائرس کے بعد بھارت کے رویے میں تبدیلی آئے گی لیکن بد قسمتی ایسا نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالےسے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہیں اور ہماری دعا ہے کورونا کے چیلنج سے جلد نکل آئیں،کورونا وائرس کا چیلنج لمبا ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے امریکہ میں بھی بحث ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ لاک ڈاوَن کس نوعیت کا ہونا چاہیے،لاک ڈاوَن کے جہاں فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں، پاکستان میں لاک ڈاؤن کی تجویز دینے والے معاشی نقصانات سے آگاہ نہیں تھے اس لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا، ہماری معیشت لمبے دورانیے کا لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی، ہمیں صورتحال کے مطابق حکمت عملی بنانی ہوگی کیوں کہ ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کیخلاف بھی لڑنا ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔