گوگل اور ایپل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہوگئیں ہیں

معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل اور ایپل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہوگئیں ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے “کانٹیکٹ ٹریسنگ” ٹول متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ اور ایپل نے آئی او ایس ڈیوائسز میں ایک ایسے بلیو ٹوتھ سسٹم سے متعلق نئی تفصیلات جاری کی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں مدد فراہم کرے گا۔کانٹیکٹ ٹریسنگ ٹول کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں ہیں تاکہ وہ خود کا کورونا ٹیسٹ کرائے اور خود کو قرنطینہ کرلے۔یہ نیا ٹول رواں ماہ ہی تمام صارفین کو استعمال کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔