گندم بحران، وزیر خوراک پنجاب سمیع چودھری مستعفی
لاہور: گندم بحران کے باعث پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق گندم بحران کے باعث وزیر خوراک نے استعفیٰ دیا۔ سمیع اللہ چودھری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں گندم بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری اور دیگر کو ذمے دار قرار دیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا۔ ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔