گردوارہ کرتارپور: ایف ڈبلیو او نے ریکارڈ وقت میں گنبدوں کی بحالی کا کام مکمل کر لیا

لاہور: فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے ریکارڈ وقت میں سکھ برادری کے مقدس مقام گردوارہ کرتارپور کے گنبدوں کی بحالی اور مرمت کا کام مکمل کر لیا۔
طوفانی آندھی سے متاثر ہونے والے گردوارہ کرتارپور صاحب کے گنبدوں کو اتوار کے روز اصل حالت میں بحال کیا گیا۔
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) طوفان کے فوری بعد اس مقام پر پہنچ گئی تھی، بحالی کے لیے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی، مگر اس سے بھی کم وقت میں گنبدوں کی مرمت کر لی گئی۔
اس بروقت اقدام سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا بھی قلمع قمع ہوگیا، جو پاکستان کے خلاف زہرفشانی میں مصروف تھا۔
سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی صارفین اور رائے عامہ کے نمایندوں نے اس پروپیگنڈے کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے انتہاپسند بھارتیوں کو بابری مسجد کی شہادت یاد دلائی اور ہندوستان میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کی متوجہ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔