کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کورونا سے صحت یاب

سوشل میڈیا پر کینیڈین خاتون اول نے خوشخبری سنائی ہے کہ انہیں کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے اور وہ صحت یاب ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ سوفی ٹروڈو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے باعث وہ "آئسولیشن” میں چلی گئی تھیں، جسٹن ٹروڈو نے بھی خود کو "محدود” کر لیا تھا، البتہ اب سوشل میڈیا پر کینیڈین خاتون اول نے خوشخبری سنائی ہے کہ وہ صحت یاب ہوگئی ہیں۔
انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے میرے ڈاکٹرز کی جانب سے "کلیئر قرار” دے دیا گیا ہے اور اب میں اچھا محسوس کر رہی ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔