کیا اٹلی اور اسپین نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

کورونا بحران سے متاثر ہونے والے یورپی ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق اسپین اور اٹلی میں اموات کی شرح کم ہونے کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اٹلی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بارہ اپریل کو 431 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں، جو گذشتہ 3 ہفتوں کے دوران کم ترین تعداد تھی۔
اٹلی میں ایک لاکھ 56 ہزا افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے، جب کہ 19 ہزار زندگی کی بازی ہار گئے۔ یہ امریکا کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔
اٹلی کے حکام نے لاک ڈائون میں کمی کی ہے، 3 مئی کو اس ضمن میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
اسپین میں بھی حالات میں بہتری آنی لگی ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے تعمیراتی اور پیداواری صنعت سے وابستہ افراد کے لیے پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔