کورونا کی نئی قسم کے مریض کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں،سعودی وزارت صحت

سعودی وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی کا کہنا ہے کہ مملکت میں ابھی تک کورونا کی نئی قسم کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، مملکت میں کورونا کی نئی قسم کے مریض کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے بارے میں ماہرین تحقیق کررہے ہیں، نئے وائرس کے جینیاتی مرکب کے حوالے سے مصدقہ رپورٹس کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری غیر مصدقہ باتوں پر اعتبار نہ کریں، درست خبریں، مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزارت صحت کی جانب سے اس حوالے سے ٹول فری نمبر 937 بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر @saudiMOH937 پر بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔