کورونا کو شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم کو بڑی خوش خبری مل گئی، ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورس جانسن باپ بن گئے، ان کی منگیتر کیری سیمنڈز نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کی منگیتر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، بعد میں برطانوی وزیر اعظم کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔
بورس جانسن اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والے پہلے عالمی رہنما تھے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔