کورونا پر قابو پانے کے بعد ملکی معیشت مستحکم ہوجائے گی، رضا باقر

کراچی: اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ جب سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے، ہم مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں، کورونا پر قابو پانے کے بعد ہماری معیشت مستحکم ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔ بے یقینی صورت حال کی وجہ سے ایکسچینج ریٹ کم ہوا۔
مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک نے قرضوں میں ریلیف دینے کا اہم فیصلہ کیا، پاکستان اس کی فہرست میں شامل ہے جب کہ آئی ایم ایف ہمیں سب سے زیادہ سپورٹ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا، آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا پروگرام آن ٹریک ہے، اب ہمیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے انٹربینک ٹرانسفر پر فیس زیرو کردی ہے۔ مرکزی بینک کی اسکیموں پر عمل درآمد بینکس ہی کرتے ہیں۔ اسکیموں کو آگے چلانے کے لیے بینکس خاصا تعاون کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔