کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ، طیارہ کل چین روانہ ہوگا

اسلام آباد: کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہو گا جبکہ ویکسین کی اسٹوریج کے لیے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاوَ کی ویکسین اسلام آباد میں اسٹور کی جائے گی اور ویکسین سینٹر اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا ہے۔ صوبائی دارلحکومتوں اور اضلاع میں بھی ویکسین اسٹوریج سینٹر بنا دیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔