کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث حج عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے،سعودی حکومت
اسلام آباد: حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد رفیق نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی حج بیت اللہ پورے اہتمام کے ساتھ ہوگا تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے.
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے اس سال کورونا فری افراد ہی حج کر سکیں گے۔عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہوگا جبکہ ان کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سعودی سفارتی ذرائع اور حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد رفیق نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی حج بیت اللہ پورے اہتمام کے ساتھ ہوگا تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔طیارے میں سوار ہونے سے پہلے اور سعودی عرب پہنچنے پر دونوں جگہوںپر عازمین کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو محض عازمین کے لئے رہائش گاؤں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے۔عازمین کو حفاظتی تدابیر کے مدنظر معمول سے ہٹ کر رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے نہیں روکا بلکہ رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے جس کا اہتمام سعودی انتظامیہ خود موجودہ صورتحال میں کرے گی۔