کورونا سے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت مرتضیٰ بلوچ جاں بحق
کراچی: کورونا وبا نے سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت مرتضیٰ بلوچ کی جان لے لی۔
جاں بحق ہونے والے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس میں گزشتہ کئی روز سے مبتلا تھے۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں اُن کا انتقال ہوا۔